aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"دنیا گول ہے" ابن انشاء کا لکھا ہوا سفر نامہ ہے۔ یہ سفر نامہ جون 1972 میں پہلی بار منظر عام پر آیا،اس میں فلپائم ،انڈونیشیا،سنگاپور، ملیشیا،بنکاک، ہانگ کانگ، افغانستان، ترکی،جاپان ،کوریا اور پیرس کے علاوہ امریکی ریاست ہوائی کے علاوہ سان فرانسسکو کی سیاحت کے احوال درج ہیں۔ ابن انشاء کا یہ لکھا ہوا سفر نامہ ان کے طویل ترین سفرناموں میں سے ہے، اس سفرنامے میں اکثر مقامات پر ابن انشا کے وقوف و قیام کا ذکر زیادہ ملتا ہے۔ ہوٹلوں اور ان کے غسل خانوں کا تذکرہ ،قدم قدم پر کفایت شعاری کا مظاہرہ ملتا ہے۔یہ سفر نامہ در اصل 1966 سے شروع ہوتا ہے جب وہ چین سے لوٹتے ہیں ۔اور پھر 1968 میں خاندانی منصوبہ بندی کے سلسلے میں چند پروگراموں کی وجہ سے ملیشیا، سنگاپور شکا گو،واشنگٹن،اور نیو یارک وغیرہ کے اسفار پر مشتمل ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets