aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ "دنیا اسلام سے پہلے اور اسلام کے بعد" عبد السلام قدوائی کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں نبی کریم صلعم کی آمد سے قبل دنیا کے حالات کا نقشہ کھینچا گیا ہے، جس میں سیاسی اور معاشی نظام کی زبوں حالی کو بیان کیا گیا ہے، مختلف ممالک اور قوموں کے حالات پیش کئے گئے ہیں، جن کے مطالعہ سے دنیا کی حالت واضح ہو جاتی ہے، اس میں ایران ہندوستان وغیرہ کا تذکرہ شامل ہے، مذاہب کی مسخ شدہ صورتحال پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب کے پہلے حصے میں ڈیڑھ ہزار سالہ تاریخ کا اجمالی تذکرہ ہے، نبی کریم صلعم کی آمد سے کیا کیا تبدلیاں رونما ہوئیں، اس کا تذکرہ کیا گیا ہے، مساوات عدل و انصاف کے قیام سے متعلق قرآن کریم کی آیتوں کو پیش کیا گیا ہے، اسلام کے بنیادی عقائد کو بیان کیا گیا ہے، جن کے نتائج وثمرات کی شکل میں دنیا جنت کا نمونہ بن گئ، برائیوں کا قمع ہوا، عدل و مساوات کی فضا عام ہوئی، آخر میں سیرت پاک کا ایک مختصر خاکہ پیش کیا گیا ہے، کتاب مختصر ہے، اور اہم معلومات پر مشتمل ہے۔