aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "دنیا کہیں جسے" ڈاکٹر عشرت انور کا شعری مجموعہ ہے، جو غزلوں اور نظموں پر مشتمل ہے، آخر میں دو نظموں کے ترجمے بھی شامل کئے گئے ہیں، کتاب کے شروع میں دیباچہ ہے، جس میں شاعر نے اپنے فکر و فن پر گفتگو کی ہے، اپنے اساتذہ اور دوستوں کا تذکرہ کیا ہے، جنہوں نے ان کے فکر و فن کو متاثر کیا ہے، وطن کی محبت والفت کو غزلوں میں بخوبی پیش کیا گیا ہے، غم حیات کا نقشہ کھینچا ہے، جس میں ہر شخص کو اپنی زندگی کا عکس دکھائی پڑتا ہے،عشقیہ مضامین بھی ہیں، اتحاد و اتفاق کی وقعت کو آشکار کیا گیا ہے، نظموں میں بھی وطن کی عظمت و محبت کا بیان ہے، تقسیم ہند کی تکالیف پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، مہاتما گاندھی پنڈت نہرو وغیرہ پر بھی نظمیں موجود ہیں، کشمیر کے حسن اور احوال پر بھی نظم کہی گئی ہے، بزرگوں کے مقام و مرتبہ کا بھی نظموں میں اظہار کیا گیا ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت و منقبت اور سید الشہداء امام حسین کی منقبت بھی شامل کتاب ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets