Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

درگا سہائے سرور جہان آبادی

تحقیقی اور تنقیدی جائزے

ایڈیٹر : اسد برکاتی, الف ناظم

ناشر : ایجو کیشنل پبلشنگ ہاؤس، نئی دہلی

سن اشاعت : 2010

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : شاعری تنقید

صفحات : 306

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 978-81-8223-689-9

معاون : مظہر امام

درگا سہائے سرور جہان آبادی
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

سرور جہاں آبادی کا نام درگا سہائے تھا ، سرور تخلص کرتے تھے ۔ ان کی ولادت دسمبر 1873 میں جہاں آباد ضلع پیلی بھیت میں ہوئی ۔ ابتدائی تعلیم جہاں آباد کے تحصیلی اسکول میں ہوئی ۔ سید کرامت حسین سے فارسی زبان سیکھی اور انہیں کے اثر سے شعر وشاعری سے شغف پیدا ہوا اور باقاعدہ شاعری کرنے لگے ۔ کچھ عرصے بعد سرور کو انگریزی پڑھنے کا شوق ہوا لہذا ایک پوسٹ ماسٹر سے انگریزی سیکھی اور دوسال بعد انگریزی مڈل امتحان بھی پاس کر لیا ۔ سرور پہلے وحشت تخلص کرتے تھے بعد میں سرور تخلص اختیار کیا ۔سرور کی ںظمیں اور غزلیں بہت منفرد فضا کی حامل تھیں اس لئے ان کا کلام ’ادیب‘ اور ’مخزن‘ جیسے رسالوں میں تسلسل کے ساتھ شائع ہوتا رہا ۔ سرور نے باقاعدہ طور پر نظم کی صنف میں دلچسپی لی ، نئی نظم کو موضوعاتی اوراسلوبیاتی لحاظ سے ثروت مند بنانے میں ان کا اہم کردار ہے ۔سرور کی زندگی ایک بڑے المیے سے بھی عبارت رہی ۔ ان کی بیوی اوراکلوتے بیٹے کی موت نے انہیں اندر سے خالی کردیا ، سرور نے اس خالی پن کو بھرنے کیلئے شراب کا سہارا لیا اور بے تحاشہ شراب پینے لگے ۔ یہی کثرت شراب نوشی سرور کی موت کا باعث بنی۔زیر نظر کتاب سرور جہان آبادی کی شخصیت اور فن کے حوالے سے ایک مبسوط کتاب ہے ، اس کتاب میں شامل سارے کے سارے مضامین کسی نہ کسی لحاظ سے اہمیت کے حامل ہیں۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے