aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب پروفیسر احتشام حسین پر ایک عمیق مطالعہ پیش کرتی ہے۔ پروفیسر احتشام حسین اردو زبان کے قابل فخر نقاد کے علاوہ، محقق ، ماہر لسانیات اور شعرو ڈراما کی قابل قدر خدمات انجام دینے والی شخصیات میں سے ہیں۔ اس کتاب میں ان کی علمی و ادبی خوبیوں پر بحث کی گئی ہے جن میں ان کی مقدمہ نگاری، اردو ڈرامہ، فن افسانہ، مدھیہ پردیش پیغامات اور تاثرات کے علاوہ ان کی چند تقریریں شامل ہیں۔ ترتیب مضامین میں ندرت یہ ہے کہ ان تمام مضامین سے پہلے ڈاکٹر احتشام کے خطوط اور مکاتیب کو جگہ دی گئی ہے۔ ان مکاتیب کو بغور پڑھنے سے ان کی شخصیت کے تمام نقوش واضح ہو جاتے ہیں ۔ نیز ان کے احباب و رفقاء اور استاد و شاگرد اور ہمعصروں سے آشنائی ہوتی ہے، ساتھ ہی یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ان کے افکارو خیالات اور جذبات و احساسات کیا اور کیسے تھے۔ جا بجا فٹ نوٹ لگے ہوئے ہیں جن سے مفاہیم کے قریب ہونے میں مدد ملتی ہے۔ کتاب مختصر ہے مگر معنویت کے اعتبار سے کافی ضخیم ہے۔