aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر حسن منظر صاحب کی کہانیوں کا پانچواں مجموعہ ہے۔جو ان کی تازہ کہانیوں پر مشتمل ہے۔اس کے علاوہ ان کے اولین دور کی چار کہانیاں بھی شامل کی گئی ہیں ۔اس طرح کل نو کہانیاں اس کتاب کی زینت بنی ہیں ۔جس میں پہلا سودا، ایک اورآدمی ،افسردگی دل،، داشتہ وغیرہ اپنے موضوع اور اسلوب کی اعتبار سےاہمیت کی حامل ہیں۔بیانیہ اسلوب ،کہانی کی تکنیک اور فن کے اعتبار سے رائج اصطلاح میں حسن منظر کو جدید بلکہ کسی حد تک جدید ترقی پسند کہا جاسکتا ہے۔انھوں نے بیشتر کہانیوں میں متوسط طبقے کے کرداروں کو موضوع بنایا ہے۔ان کے مسائل ،ان کے زندگی کے نشیب وفراز کی حقیقی عکاسی ان کی کہانیوں میں ملتی ہے۔