aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"ایک محبت سو افسانے" اشفاق احمد کا پہلا افسانوی مجموعہ ہے، بعد میں یہی افسانے ڈرامائی انداز میں ٹیلی ویژن پر بھی پیش کئے گئے ، اس مجموعہ کے تمام افسانوں میں محبت کا اثر غالب ہے ،اس مجموعہ میں اشفاق احمد کے تیرہ افسانے شامل ہیں، اشفاق احمد کے افسانوں میں مرکزی حیثیت محبت کو حاصل ہے لیکن وہ اس محبت کو متنوع موضوعات کے تحت پیش کرکے محبت کی روشنی سے زندگی کی تاریکی کو دور کرتے نظر آتے ہیں ، ان کے افسانوں میں حقیقت نگاری کا پہلو غالب رہتا ہے ،لیکن وہ اپنی حقیقت پسندی کا ڈھنڈورا نہیں پیٹتے بلکہ حد درجہ سبک ، نرم ، میٹھے سادہ اور دھیمے لہجے میں قاری کو حقیقت سے آشنا کراتے نظر آتے ہیں۔