Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : عبدالغفار خاں

ایڈیٹر : معین الدین عقیل

اشاعت : 001

ناشر : مکتبۂ اسلوب، کراچی

سن اشاعت : 1982

زبان : Urdu

موضوعات : سفر نامہ

صفحات : 77

معاون : خانقاہ منعمیہ قمریہ، پٹنہ

ایک نادر سفرنامہ
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

عبد الغفار خاں کا تعلق دکن سے ہے ، حیدرآباد میں بحیثیت نائب تحصیلدار ملازمت سے منسلک رہے۔ انہیں تاریخی مضامین مرتب کرنے کا بہت شوق تھا اور متعدد تاریخی مضامین تیار بھی کیے۔ ان کی یہ کتاب دکن کے بعض تاریخی مقامات کی سیاحت اور ان کے مشاہدات پر مشتمل ہے ۔ مصنف نے یہ سفر نامہ کسی خاص تخلیقی یا علمی مقصد کو لے کر نہیں لکھا ہے بلکہ اپنے سفر کے حالات و مشاہدات سے اپنے عزیز و اقرباء کو خطوط کی شکل میں آگاہ کرنے کے لئے ترتیب دیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ الفاظ میں تصنع اور جملوں میں تزئین کاری نہیں ہے ۔ کتاب کل تین ابواب پر مشتمل ہے اور ان میں دکن کی پوری منظر کشی کردی گئی ہے۔ اندرون صفحہ کچھ نادر اور اہم تصویریں دی گئی ہیں جن میں بی بی کا مقبرہ، چاند مینار، دولت آباد اور ایلورہ غار نمبر۱۶ شامل ہے۔ کتاب کی تمہید میں کتاب کا پس منظر، مصنف کے احوال وکوائف اور دکن کا اجمالی خاکہ بڑے اچھے انداز میں سپرد قلم کیا گیا ہے۔ مضامین میں جہاں معمولی اغلاق کا خدشہ ہوا، حاشیہ سے اس کی تشریح کردی گئی ہے ۔ کتاب کے پڑھتے ہوئے قاری کو سیر سپاٹے کا خوب مزہ ملتا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے