aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حسن عباسی نوجوان نسل کے مقبول ترین شاعر ہیں۔ان کا شمار جدید غزل کے نامور شعرا میں ہوتا ہےوہ کئی ملکی اور بین الاقوامی مشاعروں میں شرکت کر چکے ہیں۔بین الاقومی مشاعروں میں وہ انڈیا ،ناروے، قطر، دوبئی،ڈنمارک، فرانس اور یورپ کے مشاعروں میں میں شرکت کر چکے ہیں۔انکے کئی سفرنامے مقبول عام ہیں ،ماہنامہ ارژنگ کے لئے ایڈیٹر کی حیثیت سے اپنی قلمی خدمات پیش کی ہیں ۔ان کے تین شعری مجموعے "ہم نے بھی محبت کی ہے" ، "ایک محبت کافی ہے" ، "اک شام تمہارے جیسی ہو"شائع ہو چکے ہیں۔ زیر نظر کتاب ان کا تیسرا شعری مجموعہ ہے یہ مجموعہ 2010 میں منظر عام پر آیا۔