aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب ’اسنیگویتس کا ہوٹل‘ دراصل ماتوے تیویلیوف کا سفری اظہار ہے جس میں وہ سفر کے فلسفے اور مختلف قسم کے اسفار کی ماہیت اور نوعیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہانی سناتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ سفر ایک ایسا تجربہ ہے جس میں آدمی باتونی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے کئی ایسے راز بھی کھول دیتا ہے جنہیں وہ قیام کی حالت میں کبھی نہیں کھولنا چاہتا۔ اس وجہ سے بھی وہ یہ بتاتے ہیں کہ چوں کہ سفر میں اسے ایسے لوگوں سے سابقہ پڑتا ہے جو اس کے اپنے لوگوں میں سے نہیں ہوتے، نیز وہ ایک ہی بار ملتے ہیں اور گم ہو جاتے ہیں یوں اس کے راز کھلنے کا خطرہ نسبتاً کم رہتا ہے۔ انگریزی میں hotel in snegovets کے نام سے دیکھا جا سکتاہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free