اردو کی نئی بستیوں میں آباد خاتون قلم کاروں میں ایک نمایاں اور معتبر نام نسیم سید کا بھی ہے ۔ان کی ولادت1947میں الہ آباد میں ہوئی۔ہندوستانی مٹی میں گندھی ،پاکستان کی ہوائوں میں پلی بڑھی یہ شخصیت اب دیار مغرب ٹورنٹو،کنیڈامیں مقیم ہے۔نسیم سید کے دو شعری مجموعے منظر عام پر آکر ان کی شاعرانہ شخصیت کو مقبول بناچکے ہیں۔پہلا مجموعہ’آدھی گواہی‘اور دوسرا ’سمندرراستہ دے گا‘ان کے تخلیقی مزاج کا آئینہ دار ہے۔