aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فیض احمد فیض کا امتیاز یہ ہے کہ انہوں نے اپنی شعری تخلیقات کے ذریعے معاشرے کو صحیح سمت کی طرف لےجانے کی کوشش کی ۔ زیر نظر کتاب میں مصنف نے فیض کے فنی تقاضے ، ان کے شاعرانہ رجحانات و تصورات کو پیش کیا ہے ۔اس میں کل چار عناوین شامل کیے گئے ہیں اور ان عناوین پر دقیق بحث ہوئی ہے۔ اس کا پہلا عنوان فیض کی شاعری کا سیاسی ، سماجی اور فکری پس منظر ہے۔ دوسرے نمبر پر ان کی حالات زندگی اور شخصیت کو رکھا گیا ہے اور اس باب میں کچھ گمنام گوشے سامنے لائے گئے ہیں۔تیسرے باب میں فیض کے سماجی اور فکری شعور پر روشنی ڈالی گئی ہے جبکہ چوتھا باب ان کی شاعری کے امتیازی پہلو کو بتاتا ہے۔ دعوے کی توثیق کے لئے حوالے دیئے گئے ہیں ۔یہ حوالے فٹ نوٹ میں درج ہیں۔ آخری حصے میں "انتخاب" کے تحت خوبصورت کلام پیش کیے گئے ہیں۔مجموعی طور پر فیض کے بارے میں اس کتاب کے اندر بہت کچھ ہے جسے پڑھنا یقیناً دلچسپی اور معلومات میں اضافے کا باعث ہوگا۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free