aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فیض صدی كے حوالے سے مرتبہ كتاب"فیض احمد فیض: احوال وافكار"فیض كی حیات و فن كے مختلف گوشوں كو منور كررہی ہے۔كتاب ہذا میں فیض كے حیات و فن پر لكھےمضامین ہیں۔جن كےمطالعے سے فیض كی زندگی اور اردو ادب بالخصوص شاعری میں ان كے منفرد اور اہم مقام كا پتا چلتا ہے۔كتاب میں شامل كچھ مضامین محض فیض كو خراج عقیدت پیش كرتے ہیں جبكہ بعض مضامین میں فیض كے فنی محاسن پر ایسی بحث ملتی ہے جس سے ہم فیض كے فن و شخصیت كے نئے پہلوؤں سے آگاہ ہوجاتے ہیں۔جعفر علی خاں اثر،رشید حسن خاں ،حمید نسیم،راہی معصوم رضا،پروفیسر گوپی چند نارنگ وغیرہ كے مضامین صرف دلچسپ ہی نہیں ہیں بلكہ قارئین ان سے بہت كچھ سیكھیں گے،اس کےعلاوہ ظ،انصاری ،قراۃالعین حیدر كے مضامین تنقیدی ہونے كے ساتھ سوانحی اشارے بھی ہیں۔جن میں خوبصورت یادوں كو پرودیا گیا ہے۔ بعض مضامین ایسے بھی ہیں جو فیض كے خطوط عشق كےایك در كو وا كرتے ہیں۔اس طرح مختلف احباب كے فیض كی شخصیت وفن سے متعلق متنوع موضوعات كا احاطہ كرتی یہ كتاب فیض فہمی میں معاون ہے۔