Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : میر شمس الدین فیض

ایڈیٹر : سید محی الدین قادری زور

اشاعت : 001

ناشر : شمس المطابع، حیدرآباد

سن اشاعت : 1937

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : انتخاب

صفحات : 167

معاون : ادارہ ادبیات اردو، حیدرآباد

فیض سخن
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر نظر کتاب "فیض سخن" میر شمس الدین محمد فیض کے کلام کا انتخاب ہے جسے محی الدین قادری زور نے ترتیب دیا ہے۔ حضرت شمس الدین محمد فیض اس زمانے کے شاعر ہیں جب حیدر آباد میں،شاہ تجلی، لچھمی ناراین شفیق، شیر محمد خان ایمان اور محمد صدیق قیس وغیرہ جیسے دکنی اساتذہ سخن تھے ۔ حضرت فیض بڑے پر گو شاعر تھے، اور تقریبا 68 سال اردو ادب و شاعری کی خدمات انجام دیں ۔زیر نظر کتاب ان کے کلام کا انتخاب ہے۔ جس میں غزلیات کے علاوہ رباعیات اور نعتیہ قصائد بھی موجود ہیں نیز دکن کی شاعری پر سیر حاصل تبصرہ کرتے ہوئے مرتب نے فیض کی شاعری پر بھی خاطر خواہ بات کی ہے۔ جس سے شاعر کے فنی قد کا اندازہ ہوتا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

نام میر شمس الدین، فیض تخلص01۔1800میں برار میں پیدا ہوئے ۔آپ کے والد آصف جاہ ثانی کے زمانے میں دہلی سے حیدرآباد(دکن) آئے۔فیض کا شمارا مراے دربار آصفی میں ہوتا ہے ۔منصف اور جاگیر سے سرفراز تھے۔ حافظ تاج الدین مشتاق دہلوی سے تلمذ حاصل تھا جو خواجہ میر درد کے شاگرد تھے27؍نومبر1866کو حیدرآباد(دکن) میں انتقال کرگئے۔


.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے