aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند۔ پوری امت مسلمہ کے لئے دلوں کی ڈھڑکن بن کر طالبان علوم نبوت کو علم کی دولت کے ساتھ ساتھ عملِ صالح اور اخلاق فاضلہ کی پاکیزہ تربیت دینے میں مصروف ہے،دار العلوم دیوبند نے اب تک سینکڑوں مفسر، محدث، مجاہدین، ادیب اور تلامذہ پیدا کیے ہیں جن میں مولانا محمودحسن عثمانی دیوبندی اور شبیر احمد عثمانی کے علاوہ مولانا اشرف علی تھانوی، مولانا عبید اللہ سندھی، مولانا حسین احمد مدنی اور علامہ سید انورشاہ کشمیری مولانا قاری محمد طیب وغیرہ قابل ذکر ہیں ، انہی ہستیوں نے جنوبی ایشیا اور جنوبی ایشیا سے باہر اسلام کی شمع کو روشن رکھنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔ شمع سے شمع روشن کرنے کی یہ روایت اور سلسلہ ہنوز جاری ہے۔زیر نظر کتاب میں دار العلوم دیوبند کے احوال و کوائف اور مختلف میدانوں میں دا رلالعلوم دیوبند کی کی خدمات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets