aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اے سی ایونگ کی مختلف اصناف میں لکھی گئی کتابوں میں یہ کتاب کافی مشہور اور علمی طبقے میں مقبول ہوئی ہے۔ اس کا موضوع فلسفہ ہے ۔ ظاہر ہے یہ ایک توجہ طلب موضوع ہے۔ کسی ناول کی طرح بغیر ذہنی کاوش کے اسے سمجھنا تقریباً مشکل ہے۔ اس کتاب کا بنظر غائر مطالعہ ان طلباء اور اشخاص کو افادیت عطا کرے گا جو یہ جاننا چاہتے ہیں کہ فلسفہ کیا ہے۔ اس کتاب میں گیارہ موضوعات کو شامل کیا گیا ہے اور اس نکتے پر بحث ہوئی ہے کہ فلسفہ کیا ہے، علم حضوری اور علم حصولی ، صداقت، مادہ ، ذہن ، مادے اور ذہن کا باہمی تعلق، مکان و زمان، علت ، اختیار، وحدیت کا تقابل کثریت سے اور خدا کے وجود جیسے اہم موضوعات پر کلام کیا گیا ہے اور آخر میں کتابیات کے تحت اہم فہرست دی گئی ہے۔ میر ولی الدین نے زیر نظر کتاب کا آسان اردو میں اردو میں ترجمہ کیا ہے۔