aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
راجندرسنگھ بیدی کاشماراردوادب کےعظیم افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔انھوں نے افسانہ نگاری،ڈرامہ نگاری،انشائیہ نگاری اور فلمی میدان میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھلائے ہیں۔وہ عام زندگی کے عام موضوعات کو اپنے افسانوں کا موضوع بناتے ہیں۔عام انسانوں کے عام رشتے، عام مسائل ہی ان کے افسانوں کا موضوع ہیں۔اس کتاب میں زیتون تاج نے بیدی کی شخصیت اور فن کا مکمل احاطہ کیا ہے۔بیدی کے خود نوشت خاکے،مضامین،خطوط،کے ذریعہ ان کی حیات کے اہم گوشوں کو منور کیاگیا ہے۔وہیں بیدی کے فن کو نقد ادب کی آراء میں پرکھا گیا ہے۔بیدی کے تحریر کردہ ڈرامے،فلمیں،افسانے،مضامین کے علاوہ ان کی چند گم شدہ تحریروں کو بھی اس کتاب میں شامل کیاگیا ہے۔اس طرح یہ کتاب بیدی کے فن اور شخصیت کا مکمل احاطہ کرتی خوب ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets