aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فرہنگ کسی موضوع یا کسی کتاب کے دقیق الفاظ، اصطلاحات وغیرہ کی فہرست اور ان کی تشریحات و معانی کو بیان کرنے کو کہا جاتا ہے ۔کسی کتاب میں طلبہ اور نئے قارئین کی سہولت کے لیے دقیق اور نامانوس الفاظ و محاورات اور تراکیب و اصطلاحات کی تشریح کی غرض سے کتاب کے آخر میں فرہنگ ترتیب دی جاتی ہے۔ علمی، ادبی اور خاص طور پر کلاسیکی کتب میں فرہنگ کا خاص طور پر اہتمام کیا جاتا ہے۔زیر نظر کتاب، میر امن کی مشہور زمانہ داستان باغ و بہار کی فرہنگ ہے، چونکہ باغ و بہار اردو کی اکثر درسگاہوں کے نصاب میں شامل ہے، جس کی خاطر اس کتاب میں باغ وبہار کی تمام عبارات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے، الفاظ، محاورات، اور ضرب الامثال کے معانی ومطالب اورمفاہیم کے علاوہ تمام تلمیحات، شخصیات ، مقامات اور دیگروضاحت طلب آلات و اشیاءکو وضاحت کے ساتھ فرہنگ میں شامل کیا گیاہے۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free