aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ایک مشہور ادبی خانوادے سے تعلق رکھتی ہیں میکش اکبر آبادی ان کے تایا تھے۔
نعیمہ جعفری پاشا افسانہ نگار، محقق اور شاعرہ ہیں اورانھوں نے بچوں کے لئے بھی کئ کتابیں لکھی ہیں۔ علی گڑھ مسلم یونیودسٹی سے اردو میں ایم اے کیا اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ نظیر اکبر آبادی کی شاعری پر ان کا پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ دہلی اردو اکادمی کی طرف سے کئ انعامات سے بھی نوازی گئ ہیں۔ انھوں نے لڑکیوں اور خواتین کواردو پڑھنے کی طرف راغب کرنے اور ان کی ادبی صلاحیتوں کی ہمت افزائ کرنے کے لئے’’پرواز‘‘ نامی ایک ادبی کلب قائم کیا ہے۔
نعیمہ جعفری پاشا کئ کتابوں کی مصنف ہیں: ’’فرہنگ کلیات نظیر اکبر آبادی مع تنقیدی مقدمہ‘‘۔ ’’نازش جنوں (ناولٹ)، ’’دھوپ کے سات رنگ‘‘، ’’ٹوٹا ہوا آدمی‘‘، ’’مانو یا نہ مانو‘‘، ’’حقیقت سے فسانے تک‘‘(فکشن)۔ ’’اٹھ راتیں سات کہانیا’’ اور ’’پھر کیا ہوا‘‘ (ادب اطفال)۔ ’’شجر سایہ دار‘‘ اور ’’یاد رفتگاں‘‘ (خاکے)۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets