aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
رسالہ آج کا شمار اردو کے اہم اور مؤقر رسالوں میں ہے۔ یوں تو اس نے تحقیق، تنقید اور دیگر ادبی میدانوں میں چیزیں شائع کی ہیں۔ لیکن اس کی اصل شہرت تخلیقی فن پاروں کی اشاعت ہے۔ اس نے دنیا جہاں کا وہ ادب جو غیر ملکی زبانوں میں تھا ان کے تراجم کو عمدہ طریقے سے شائع کرنے کا اہتمام کیا۔ زیر نظر شمارہ فارسی کہانیوں سے تعلق رکھتا ہے جس میں ایران کے عمدہ اور اہم قلم کاروں کی کہانیاں شامل ہیں۔ اس میں ابراہیم گلستان، بزرگ علوی، جلال آل احمد، نادر ابراہیمی، محمود دولت آبادی، مسلم خاکسار، منیر روانی پوری، ہوشنگ گلشیری، غلام حسین نظری اور اسماعیل فصیحی جیسے قلم کاروں کی کل انیس کہانیاں شامل ہیں۔ ان کا ترجمہ رسالے کے مدیر اجمل کمال نے کیا ہے، جنہیں اردو کے اہم مترجمین میں گنا جاتا ہے۔ ترجمے کی زبان، اس کا اسلوب اور کہانیوں کا انتخاب اس خاص شمارے کو اور خاص بناتا ہے۔