aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "فارسی کی تیسری کتاب" خلیفہ عماد الدین کی تحریر کردہ نصابی کتاب ہے۔ یہ کتاب در اصل اسکول میں فارسی پڑھنے والے طلباء کے لیے لکھی گئی تھی ، تاکہ وہ طلباء جو انگریزی یا دیگر غیر ملکی زبانوں کی طرح فارسی زبان سیکھنا چاہتے ہیں وہ اس کتاب کے ذریعہ فارسی سیکھ سکیں۔ کتاب میں مختلف مضامین پر ناصحانہ حکاتیں اور دل چسپ قصے ذکر کیے ہیں ، جن کو پڑھ کر طلباء کو کسی بھی طرح کی بوریت محسوس نہ ہو۔ کتاب میں شامل کیے گئے حکایات ، قصے یا مضامین میں جو مشکل الفاظ ہیں ان کی تشریح بھی پیش کی گئی ہے ، ساتھ ہی ساتھ ، مصنف نے اس بات کا بھی خیال کیا ہے کہ فارسی کے وہ محاورات جو ہندوستان میں زیادہ استعمال نہیں ہوتے ہیں ایسے محاورات کو عبارتوں میں نہیں رکھا گیا ہے تاکہ طلباء کو عبارت کے سمجھنے میں دشواری پیش نہ آئے۔