aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "فتح المبین" در اصل اس کا پورا نام "فتح المبین فی کشف مکائد غیر المقلدین" ہے۔ یہ کتاب در اصل غیر مقلدین کے ان اعتراضات کا جواب ہے جو انھوں نے مقلدین کی جانب منسوب کیے تھے۔ معترضین نے تقریبا چوبیس اعترضات مقلدین پر کیے تھے اور یہ ثابت کیا تھا کہ بہت سے مسائل میں امام اعظم ابو حنیفہ نے ان مسائل میں صحیح اور صریح احادیث کے خلاف عمل کیا ہے۔ چنانچہ اس کتاب میں انھیں اعتراضات کے جوابات و قرآن و احادیث کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے۔ خصوصا امام ابو حنفیہ پر کیے گیے اعراضات کا جم کر جواب دیا گیا ہے۔ معترض کے اعتراض کو "قال" کے ذریعہ پیش کیا گیا ہے، جبکہ اس اعتراض کا جواب" اقول" کے ذریعہ دیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free