Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Author : Johann Wolfgang von Goethe

Publisher : Mix Mullar Bhawan, New Delhi

Year of Publication : 1969

Language : Urdu

Categories : Poetry, Translation

Sub Categories : Nazm, Drama

Pages : 289

Translator : Munawwar Lakhnavi

Contributor : Ghalib Institute, New Delhi

faust
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

About The Book

’’فاؤسٹ‘‘ گوئٹے کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ گوئٹے کا شہرہ آفاق منظوم ڈراما فاؤسٹ حصہ اوّل جو اسکی زندگی ہی میں چھپا، دوسرا حصہ اس کی وفات کے ایک سال بعد چھپا۔ ڈراما ’’فاؤسٹ‘‘ انسانی لغزشوں اور ایک انسان کی گمراہی کی کہانی ہے۔ دانش روحانی اقدار، انسانی لغزشوں، پستی، بلندی کا ایک حسین مرکب ہے۔ گوئٹے کے علم، تجربے، مشاہدے اور فلسفیانہ طرز اسلوب نے اسے جرمن ادب کا ایک عظیم شاہکار بنا دیا ہے۔ ’’فاؤسٹ‘‘ کی اپنی محبوبہ مارگریٹ سے گفتگو۔ شیطان سے مکالمے اور خدا کے حضور فاؤسٹ کی التجا اور آہ وزاری نے اس ڈرامے کو ایک لافانی انداز بخشا ہے۔ گوئٹے نے فاؤسٹ میں شعری عظمت، تشبیہہ، استعارے اور زبان کے حسن کے علاوہ جس طرح فہم و دانش، اپنے مطالعے اور فکرو فلسفے کو اس ڈرامے میں برتا ہے،یہی گوئٹے کو ایک امتیازی حیثیت دلاتی ہے۔ اس ڈرامے کے دنیا کے مختلف زبانوں میں تراجم ہوئے۔ اردو میں بھی کئی لوگوں نے ترجمہ کیا۔ زیر نظر کتاب گوئٹے کے فاؤسٹ کا پہلا حصہ ہے جس کا اردو ترجمہ منور لکھنوی نے کیا ہے۔ اس ترجمہ کی خوبی یہ ہے کہ اصل کے منظوم حصوں کو اردو ترجمہ میں بھی منظوم باقی رکھا گیا ہے۔ کتاب کے شروع میں مترجم نے ڈرامائی نظم فاوسٹ اور گوئٹے کے سلسلے میں کچھ دل چسپ معلومات بھی شامل کی ہے۔ جو فاوسٹ کی تفہیم میں معاون ہے۔

.....Read more
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

More From Author

Read the author's other books here.

See More

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More
Speak Now