aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب میں ایسے تخلیق کاروں کے افکار سے بحث کی گئی ہے جن کی تحریریں ناول اور افسانے کے فن کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔ کتاب میں بارہ تخلیق کار ناقدین پر تیرہ مضامین شامل ہیں ۔ ان تمام مضامین میں تین باتیں قابل توجہ ہیں۔ ایک تو یہ کہ ان سے اردو کی فکشن تنقید کے ارتقا کی تاریخ مرتب ہوتی ہے، دوسرے ان سے فکشن کے اصول و نظریات اور مباحث کا تعین ہوتا ہے اور تیسرے یہ کہ ان سے تخلیق کاروں کی تنقیدی صلاحیتوں کا اندازہ بھی ہوتا ہے کہ وہ فن کو کیا سمجھتے تھے اور اسے کیسے دیکھ اور برت رہے تھے۔ ان تخلیق کاروں کی تصویریں ٹائیٹل پیج پر دیکھ کر انوکھے پن کا احساس ہوتا ہے ۔ یہ دس تصویریں ہیں اگر دو اور دستیاب ہوجاتیں تو یہ خانہ بھی مکمل ہو جاتا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets