aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شاعر مشرق علامہ اقبال کی حیات اور فکر وفن پر بے شمار کتابیں لکھی جاچکی ہیں۔ہر ناقد نے اقبال کے فکر وفن کا جائزہ نئے پہلوؤں اور نئے زاویوں سے پیش کیا ہے۔اسی اقبالیات کونئے زاوئیے سے جانچنے کی ایک کڑی زیر نظر کتاب"فکر اقبال کا عمرانی مطالعہ "ہے۔جس میں مصنف ڈاکٹر صدیق جاوید نے عمرانیات کے موضوع کا ایک اجمالی جائزہ لیتے ہوئے ،اقبال کی شخصیت کا عمرانی پس منظر پیش کیا ہے۔اس کے علاوہ ادب میں عمرانیات کا مطالعہ کرتے ہوئے عمرانی ناقدین کے نظریا ت کی روشنی میں اردو شعرا کے کلا م کاتجزیہ بھی پیش کیا ہے۔کتاب کےآخر میں اقبال کے فکر وفن کا مطالعہ نظریہ ادب کے عمرانی زاویوں کے ساتھ کیا گیا ہے۔تصانیف اقبال اور تصور ا ت اقبال کا عمرانی مطالعہ نے کتاب کی وقعت مزید بڑھا دی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free