aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
علامہ اقبال کے فکر وفن کی توضیح میں قلمبند کئے گئے معروف ناقدین کے مقالات پر مشتمل زیر نظر مجموعہ "فکر اقبال کے منور گوشے"ہے۔علامہ اقبال شاعر ہی نہیں بلکہ فلسفی ،مفکر اور مقنن بھی تھے۔جس کی ترتیب میں ان مقالات کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔جن سے کسی نہ کسی طرح سے فکر اقبال کے کسی نئے گوشے پر روشنی پڑتی ہے۔کتاب کا مطالعہ اقبال کے فکر و فن سے متعلق نئے مواد اور نئے نقطہ نظر سے آگاہ کراتا ہے۔یہ مقالات اقبال کے بارے میں نیا نکتہ نظر ،نیا تناظر اور نئی سوچ مہیا کرتے ہیں۔فکر کے مختلف دبستانوں سےوابستہ حضرات کی ان تحریروں سے مطالعہ ء اقبال کانیا پس منظر تشکیل پاتا ہے۔اس نکتہ کو ملحوظ رکھ کر ان فکر انگیز مقالات کا مطالعہ کرنے سے یہ امر اجاگر ہوگا کہ یہاں خیالات کے تنوع سے فکری الجھنیں پیدا ہونے کے بجائے وحدت سامنے آتی ہے۔
Read the author's other books here.