aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولانا محمد تقی امینی کی مایہ ناز کتاب"فقہ اسلامی کا تاریخی پس منظر " ایک ایسی کتاب ہے جس میں اسلامی قانون و اصول کا بڑا ہی تحقیق مواد پیش کیا گیا ہے، اس کتاب میں جدید دور کے تقاضوں کوقرآن و حدیث کی روشنی میں پیش کیا گیاہے، اس کتاب میں جہاں اسلامی فقہ کی روایت و ارتقا کو بیان کیا گیا ہےوہیں قیاس جیسے مشکل مسئلہ پر نہایت ہی آسان اورسادہ انداز میں بحث کی گئی ہے۔دراصل مولانا محمدتقی امینی مفتی اعظم ہند مولانا کفایت اللہ ؒ کے خاص شاگردوں میں سے ہیں انھوں نے علمی و تحقیقی دنیا میں سوچنے کے نئے راستے تلاشے ہیں ،اپنی تصانیف میں مذہبی وفکری جمود کو توڑا اورعصر حاضر میں اسلام کو درپیش جدید چیلنجز کا جواب بهی دیا ہے، انهوں نے جدت کے نام پر ماضی کی علمی قدروں کا انکار نهیں کیا،زیر نظر کتاب اپنی نوعیت کی ایک محققانہ کتاب ہے، جو اسلامی فقہ کے حوالے سے گہری بصیرت کی جانب مائل کرتی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free