aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فیروز اللغات اردو جامع ، اردو زبان کی نہایت ہی پڑھی جانے والی لغات میں سے ایک ہے۔جس میں سوا لاکھ سے زیادہ قدیم و جدید الفاظ، مرکبات، محاورات، ضرب الامثال اور علمی، ادبی،فنی اصطلاحات کو جمع کر دیا گیا ہے۔ لغت میں لفظ کے اصلی زبان میں ہونے کی علامات کو بھی دکھلایا گیا ہے۔الفاظ پر اعراب کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جس سے قاری کو ادائگی میں دشواری نہیں ہوتی ، لیکن بہت سے مواقع پر دیکھا گیا ہے کہ اعراب کو غلط لگا دیا گیا ہے۔ان جگہوں پر اعراب کو درستگی سے پڑھنا ضروری ہے۔ لغت الف، با ی، یعنی حروف تہجی کی ترتیب سے لکھی گئی ہے۔ لغت کے شائقین ا س سے استفادہ کر سکتے ہیں۔