aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر فومانچو "منشی تیرتھ رام صاحب فیروزپوری کےقلم سے نامور مصنف سیکس روہمر کے ایک پر اسرار ناول کا ترجمہ ہے جس میں مغرب و مشرق کے کرداروں کی آمیزش نے ایک عجیب کشمکش اور دلچسپی پیدا کردی ہے ۔اس ناول میں ایک سر بر آوردہ رہبر جس کے اندر بہت ساری خوبیاں ہیں مگر اس کی خامیاں زیادہ ہیں وہ ایک حیرت انگیز خفیہ تحریک کا سر غنہ بن جاتا ہے ۔اس کے بعد یہ نہایت ہی ذہین مگر خطرناک اور بے رحم شخص دنیا کے انوکھی انوکھے روحانی طاقتوں سے کام لیتا ہے۔ اس طرح یہ ناول اسرار و سراغ رسانی کا شاہکار نمونہ بن جاتا ہے۔