aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "فقہائے ہند" برعظیم پاک و ہند کے فقہائے کرام کے تعارف و تذکرے پر مبنی ہے۔ جو پاکستان کے معروف عالم دین مورخ اہل حدیث محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب کی تصنیف ہے، جو متعدد جلدوں پر مشتمل ہے۔ مولف موصوف نے اس کی متعدد جلدوں پر مشتمل کتاب میں پہلے صرف ہندوستان کے فقہاء کرام کا تفصیلی تعارف کروایا ہے اور پھر پاکستان بن جانے کے بعد پاکستان اور ہندوستان دونوں ممالک کے فقہاء کرام کی سیرت وسوانح کو تفصیل سے بیا ن کیا ہے۔ پہلی سات جلدوں کا نام "فقہاء ہند" جبکہ آخری تین جلدوں کا نام "فقہاء پاک وہند" رکھا گیا ہے،اور یہ ایک ہی کتاب کی دس جلدیں اور ایک ہی سلسلے کی دس کڑیاں ہیں۔ فقہائے ہند کی جلد اول میں پہلی صدی ہجری سے آٹھویں صدی ہجری تک کے فقہائے کرام کا تذکرہ ہے۔ دوسری جلد میں نویں صدی ہجری کے فقہائے کرام کا احاطہ کیا گیا ہے۔ تیسری جلد میں دسویں صدی ہجری۔ چوتھی جلد کے دو حصے ہیں، پہلے حصہ میں گیارھویں صدی ہجری جبکہ دوسرے حصے میں بھی اسی صدی کے سلسلے کو مزید کیا گیا ہے۔ پانچویں جلد کے بھی دو حصے ہیں، دونوں حصوں میں بارھویں صدی ہجری کے فقہائے کرام کا تذکرہ پیش کیا گیا ہے۔ اسی طرح جو جلدیں "فقہائے پاک و ہند" کے نام سے ہیں ان جلدوں اسی سلسلے کو آگے بڑھایا گیا ہے یعنی "فقہائے پاک و ہند" کی جلد اول میں تیرھویں صدی ہجری جبکہ دوسری جلد میں اسی صدی کے سلسلے کو مزید کیا گیا ہے۔ اس طرح یہ علما و فقہا پر ایک بہت بڑا اور انوکھا کام ہے، جس میں لگ بھگ تمام ادوار کے فقہا کو جگہ دی گئی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free