aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فیوض الحرمین شاہ ولی اللہ کی روحانیت کے موضوع پراہم کتاب ہے۔جس میں شاہ ولی اللہ ؒنے 1143ھ میں اپنے حجاز کے سفر کے دوران روحانی مشاہدات اور مکاشفات کو تفصیل سے بیان کیا تھا۔اس کے علاوہ اس کتاب میں تصوف و سلوک ،تخلیق کائنات اور حکمت و فلسفہ کے اسرار و رموز پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ شاہ ولی اللہ نے روح کی آنکھ سے بہت کچھ مشاہدہ کیا ہے۔خانہ کعبہ سے انھیں نور کی شعاعیں نکلتی نظر آئیں ،شہدائے بدر کی قبروں سے نور پھوٹتا ہوا دکھائی دیا،روضہ رسولﷺ پر نور کی بہاریں دیکھیں ۔حضرت شاہ ولی اللہ نے تقریبا دو سال مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کیا ۔اس قیام کے دوران قلب و روح کی آنکھوں سے جو کچھ دیکھا ۔اس کا روح پرورمناظر "فیوض الحرمین"میں بیان کیے ہیں۔اس کتاب میں چالیس سے زائد مشاہدات ہیں۔جو علمائے کرام اور اہل سلوک کے لیے مشعل راہ ہیں۔شاہ صاحب نے اپنے چند خواب بھی اس کتاب میں نقل کیے ہیں۔ اس کتاب کے مطالعے سے اس بات کا بھی علم ہوتا ہے کہ درود شریف کے پڑھنے سے اللہ کا قرب کیسے حاصل کیا جاسکتا ہےاور درود شریف جتنی محبت ،خلوص، ادب و احترام ،اور مکمل توجہ سے پڑھا جائے اسی قدر نبی پاک ﷺ خوش ہوتے ہیں۔یہ کتاب دل و دماغ کو روشن کرنے والی ہے۔جس کا مطالعہ سے قاری کو عشق رسول ﷺ سے متعلق ابھرنے والے مختلف سوالات کے جوابات مل جاتے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free