aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "گاڑھے خان کی سرگذشت" سید ظہور الحسن کا مختصر رسالہ ہے، جو ایک مختصر کہانی پر مشتمل ہے، یہ کہانی پہلے بھی میر باقر علی نے" گاڑھے خان نے ململ جان کو طلاق دے دی" کے نام سے سپرد تحریر کی تھی، مصنف نے اس میں غلطیاں دیکھیں، اور اس کہانی کو دوبارہ لکھا، اور وہ خامیاں دور کردیں، رسالہ کا مطالعہ کرتے ہوئے، جوابات کا احساس نہیں ہوتا ہے، دونوں رسالوں کا تقابلی مطالعہ کیا جائے، تب اس حقیقت سے واقف ہوا جاسکتا ہے۔ اس رسالہ میں گاڑھے خان اور ململ جان کے احوال بیان کئے گئے ہیں، ململ خان کی خوبصورتی دلکشی کا تذکرہ کیا گیا ہے، گاڑھے خان کا اس پر فدا ہونا، شادی کرنا، اور شادی کے بعد دونوں کے مزاج کا تفاوت اور اس سے پیدا شدہ احوال بڑی خوبی سے ذکر کئے گئے ہیں، رسالہ مختصر اور کہانی خوب ہے، جس کا مطالعہ کرتے ہوئے کبھی مسکراہٹ لبوں پر کھیلنے لگتی ہے، اور کبھی ذہن غور و فکر میں ڈوب جاتا ہے۔