aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فن مصوری اور سنگ تراشی کا کمال اگر دیکھنا ہو تو گندھارا میں دیکھنا چاہئے۔ گندھارا کا ذکر رگ وید اور بدھ روایات میں ہے۔ در اصل گندھارا ایک قدیم ریاست تھی جو چھٹی صدی قبل مسیح سے گیارہویں صدی تک قائم رہی۔ یہ ریاست آج کے شمالی پاکستان میں خیبر پختونخوا اور صوبہ پنجاب کے علاقے پوٹھوہار کے کچھ علاقوں پر مشتمل تھی۔ پشاور، ٹیکسلا، تخت بائی، سوات، دیر اور چارسدہ اس کے اہم مرکز تھے۔ یہ دریائے کابل سے شمال کی طرف تھی۔ سنگ تراشی، مجسمہ سازی، تصویرکشی اور مختلف نقوش پر مشتمل کندہ کاری کا جو فن وجود میں آیا ہے، اُسے گندھارا آرٹ کا نام دیا گیا ہے۔ زیر نظر کتاب میں گندھارا کی مکمل تاریخ اور اس کے آرٹ پر بحث کی گئی ہے۔ نیز وہاں کی فن تعمیر کی خصوصیات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب میں گزشتہ پانچ ہزار سالوں کی سرگزشت بیان کی گئی ہے۔ شاید یہ اردو زبان میں پہلی کتاب ہو جو اتنی تفصیل سے گندھارا کی تاریخ، تہذیب، مذاہب اور وہاں کی تعمیروں پر روشنی ڈالتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets