aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
گاندھی جی کا قول ہے کہ میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی سیمنٹ بننا چاہتا ہوں۔ گاندھی جی ہندوستان کی تہذیب و ثقافت کی مشترکہ تہذیب ہیں جنہیں ہندو یا مسلمان کے چشمے سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ وہ انسانیت کے دھرم کی پوجا کرتے تھے اور ان کے یہاں سب سے بڑا مذہب انسانیت تھا۔ مگر انسانیت کے اس پجاری کو مذہب کی افیون نے قتل کے گھاٹ اتار دیا اور ان پر مسلمانوں کے تئیں نرم گوشہ رکھنے کا الزام عاید کیا گیا۔ پھر بھی بہت سے مسلمانوں نے انہیں اپنا غمگسار، مخلص اور ہمدرد نہیں مانا۔ مصنف کے بقول یہ چھوٹی سی کتاب اسی جستجو کا نتیجہ ہے۔ کتاب میں گاندھی کے قتل اور اس کے پس منظر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی، نیز گوڈسے کے ذریعہ گاندھی پر لگائے گئے الزام کی مکمل وضاحت کی گئی ہے۔