aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "گردش" خالد اقبال یاسر کا شعری مجموعہ ہے۔ اس مجموعہ میں صرف غزلیں ہیں حالانکہ اس سے پیشتر "در و بست" جو مجموعہ شائع ہوا اس میں نظمیں بھی تھی۔ اس مجموعہ کی غزلوں کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ خالد اقبال یاسر اقتدار کے کر و فر اور رعونت کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اسی ضمن میں ظلم کی بالا دستی، من مانی، حقوق کی پامالی اور بے انصافی وغیرہ جیسے موضوعات کو غزل میں تسلسل کے ساتھ برتا ہے۔ زبان آسان اور عام فہم ہے، مشکل تراکیب سے شعوری اجتناب نظر آتا ہے۔ اس مجموعہ میں کل ساٹھ غزلیں ہیں۔ 'جمال ساحل، جلال طوفان' کے عنوان سے خورشید رضوی، لاہور کا تعارفی پیش لفظ اور مصنف کی شاعری کا تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free