aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پریم چند اردو اور ہندی ادب کے وہ ممتاز ادیب ہیں جن کی شخصیت بنا مبالغہ محتاج تعارف نہیں ہے۔ گودان پریم چند کا ایک شاہکار ناول ہے ۔گودان ایک تاریخ ہے ،ایک تہذیب ہے، تصور حیات اور ایک دور کا ترجمان ہے۔پریم چند اردو کے افسانوی ادب پر ایک تناور درخت کی طرح چھائے ہوئے ہیں ان کی عظمت کے کئی پہلو ہیں اور ہر پہلو میں ان کا امتیاز و افتخار نمایاں ہے۔ پیش نظر کتاب میں "گؤدان کا تنقیدی مطالعہ" پیش کیا گیا ہے۔ کیونکہ بیسویں صدی کے آغاز سے لیکر آزادی سے قبل تک ہندوستان کے جاگیر دارانہ نظام ،عوام ،کسان اور مزدور کی حالت کا صحیح اندازہ گودان کے صفحات سے ہو سکتا ہے۔ یہ وہ داستان ہے جو کسان کی درد بھری داستان کا ایک ایک پہلو نمایاں کرتی ہے ۔ اس تنقیدی مطالعہ میں سید احتشام ندوی نے گودان کے تمام فنی اور تخلیقی خوبیوں پر سیر حاصل بحث کی ہے۔