Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : میراجی

اشاعت : 001

ناشر : ساقی بک ڈپو، دہلی

سن اشاعت : 1944

زبان : اردو

موضوعات : شاعری

صفحات : 148

معاون : ماجد حسین

گیت ہی گیت
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

گیتوں کا یہ مجموعہ میراجی کا ہے۔ وہ بڑے شاعر، مصنف، ترجمہ نگار اور کہانی نویس تھے۔ ان کی متعدد تصانیف مقبول خاص و عام ہوئیں جن میں " مشرق و مغرب کے نغمے، اس نظم میں ، نگار خانہ ، خیمے کے آس پاس" وغیرہ شامل ہیں ۔ زیر نظر گیت کے مجموعے کو چھ حصوں میں منقسم کیا گیا ہے۔ " کچھ اپنے من کے ، کچھ پرائے دھن کے ، کچھ موسم کے ، کچھ گیت نہیں ، بازگشت ، سنچاری" ۔ ان میں سے " کچھ گیت نہیں " عنوان کے تحت جو کلام پیش کیا گیا ہے وہ شاعر کے بعض ایسے تجربے ہیں جن میں شاعری کے معین اصولوں سے گریز دکھائی دیتا ہے۔ اس کا پہلا حصہ " اپنے من کے گیت" کو پڑھ کر لگتا ہے کہ لکھنے والے کی ذاتی زندگی سے متعلق گیت ہیں۔ اس کے بعد " پرائے دھن کے گیت" ایک ایسے ستارے سے متعلق ہے جو چند دنوں کے لئے شاعر کے افق پر نمودار ہوتا ہے اور پھر غائب ہو جاتا ہے۔ غالباً اسی ستارے کی یاد میں شاعر نے مجنویت والی رہن سہن اپنا لی تھی۔ مجموعہ کے آغاز سے قبل " گیت کی ریت" کے عنوان سے جامع مضمون ہے جسے مجموعہ سے قبل پڑھ لیا جائے تومجموعے کی قرآت کی لذت دوبالا ہو جائے گی۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

میرا جی اردو کے ان شاعروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے علامتی شاعری کو نیا انداز اور فروغ دیا۔ ن م راشد کا ماننا تھا کہ میراجی محض شاعر نہیں بلکہ ایک ادبی مظہر تھے۔
میراجی کا اصل نام محمد ثناء اللہ  ڈار تھا۔ ان کی  پیدائش 25 مئی 1912 کو لاہور میں ہوئی۔ کشمیری نژادکے خاندان سے تعلق رکھنے والے میراجی نے علمی وادبی ماحول میں پرورش پائی۔ ابتدائی تعلیم کے بعد وہ ادبی دنیا کے معروف جریدے “ادبی دنیا” سے منسلک ہوئے، جہاں انہوں نے مضامین لکھے اور مشرق ومغرب کے شاعروں کے تراجم کئے۔
میراجی کی شاعری انسانی شعور اور تحْتُ الشّعُور کی کیفتیوں کو نئی زبان اور علامتوں کے ذریعے پیش کرتی ہے۔ ان کے کلام میں ہندوستانی تہذیب کی جھلک نمایاں ہے۔ ان کی تخلیقات میں 223 نظمیں، 136 گیت، 17 غزلیں اور مختلف تراجم شامل ہیں۔ 3 نومبر 1949 کو بمبئی میں ان کا انتقال ہوا، مگر ان کی شاعری آج بھی اردو ادب میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے