aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "جرمن لوک کہانیاں " ہے۔جس میں اسی ملک کے رسم و رواج، وہاں کی روایتیں،محاورے اور ضرب الامثال ،لوک کلا ، لوک کہانیاں ،حکایتیں اور گیت ،وہاں کے رہن سہن اور تہذیبی آثار وغیرہ نمایاں ہیں۔اس کے علاوہ یہ کہانیاں سچائی اور انسان دوستی کا درس دیتی ہیں۔مترجم نے ان کہانیوں کے ترجمے کے وقت اس بات کا خیال رکھا ہے کہ ان کہانیوں کے کردار ،مقامات ،واقعات، حالات، غرض ہر چیز اصل کے مطابق ہے ۔مصنف خود کہتے ہیں کہ "میں نے کسی کہانی کے پلاٹ اور اس کے تانے بانے میں کوئی تبدیلی یا فرق نہیں آنے دیا بلکہ مکالموں کے ضمن میں اجتہاد کیا ہے۔کہانی کے ماحول اور اس ماحول کے رسم و رواج ،موقع و محل کی مناسبت ،کرداروں کی حرکات و سکنات اور احساسات و جذبات اور پھر نفسیات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بیشتر جگہوں پر مکالموں کا اضافہ کیا ہے۔"یہ کہانیاں محض ترجمہ نہیں ہیں بلکہ ایک تہذیب و تمدن کی عکاس ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets