aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
احمد جاوید اردو کے اہم افسانہ نگار ہیں۔ ان کے افسانوں کا کرافٹ بہت خوب ہے۔ ان کی کہانیوں کے مختلف مجموعے شائع ہوئے ہیں۔ وہ ایک سنجیدہ افسانہ نگار ہیں، ان کی با توں، ان کی کہانیوں اور ان کے مزاج سے خالص ادبی سنجیدگی جھلکتی ہے۔ مجموعہ 'غیر علامتی کہانی' 1983 میں شائع ہوا، اس کتاب میں 1977 کے بعد کے افسانے ہیں۔ یہ زمانہ آمریت کا دور تھا اسی لئے اس کتاب پر حبس گھٹن خوف مایوسی اور ان کے متعلقات کے اثرات صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔