aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر نجات اللہ صدیقی صاحب تحریک اسلامی اور جماعت اسلامی ہند کے اہم اور کلیدی دانشور اور ماہر اقتصادیات رہے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے جس نوع کا کام کیا ہے اس کی نظیر اردو زبان میں کہیں نہیں ملتی۔ ان کا ایک خاص زاویہ نظر ہے جسے اسلامی معیشت اور بینکنگ سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں بھی ان کا یہ اپروچ صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کتاب کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ اگر سود کو ممنوع قرار دے دیا جائے تو بینکنگ کو کس طرح منظم کیا جا سکتا ہے۔ ان کے اس اپروچ کو اب کئی مقامات پر منطبق بھی کیا چکا ہے۔ اس کتاب کے تمام مضامین رسالہ زندگی میں شائع کیا جا چکا ہے۔ اب انہیں کتاب کی صورت میں بھی یکجا کر کے قارئین تک لایا گیا ہے۔