aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "غالب صدرنگ " سید قدرت نقوی کے مضامین کا مجموعہ ہے، جن میں غالب کی شخصیت اور شاعری پر گفتگو کی گئی ہے، ان کی زندگی کے اہم پہلؤوں سے واقف کرایا گیا ہے،غالب کی تنقیدی صلاحیتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے، دیباچے، تقریضیں، خطوط اور خاتمے وغیرہ میں موجود تنقیدی مثالوں کی نشاندہی کی گئی ہے، غالب کے کلام کی عظمت و وقعت کا تذکرہ کیا گیا ہے، غالب کے انداز بیان کا مقام و معیار مدلل انداز میں واضح کیا گیا ہے، استفہام، تمثیل، تعجب وغیرہ ان کے اشعار کو دلکش بناتے ہیں،غالب کی شاعری کے تمثیلی انداز پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے، تقدیر کے حوالے سے غالب کے نظریات پر گفتگو کی گئی ہے، جو ان کی شاعری کے مطالعہ سے واضح ہوتے ہیں، مولانا نیاز فتح پوری نے غالب کے حوالے سے تنقیدی مضمون تحریر کیا تھا، ان کے کلام کی خامیاں واضح کیں، اور ان کی اصلاح کی کوشش کی، مصنف نے اس مضمون پر تنقیدی گفتگو کی ہے، جو بہت ہی اہم معلومات اور نکات پر مشتمل ہے، کتاب کا مطالعہ غالب کے فکر و فن اور ان کے ذہنی ارتقاء سے بخوبی واقف کراتا ہے، مضامین معیاری ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets