aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"غالب فکر و فن" رشید حسن خان کی مرتب کردہ کتاب ہے۔ اس کتاب میں انھوں نے غالب کے فن اور فکر کے حوالے سے لکھے گئے پانچ عمدہ مضامین کو پیش کیا ہے۔ کتاب میں شامل پہلا مضمون ڈاکٹر ظ انصاری کا ہے۔ ظ انصاری کا یہ مضمون "نشاط کا شاعر" کے عنوان سے ہے۔ اس مضمون میں ظ انصاری نے غالب کی شاعری پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات کو ثابت کیا ہے، کہ غالب نے اپنی شاعری میں غم کی جس کیفیت کو پیش کیا ہے اس کیفیت میں نشاط کا احساس ملتا ہے۔ دوسرا مضمون پروفیسر امیر حسن عابد کا ہے جو کہ "غالب اور سبک ہندی" کے حوالے سے ہے۔ تیسرا مضمون "غالب، حالی، شیفتہ اور ہم" کے عنوان سے ڈاکٹر عابد پشاوری کا ہے۔ چوتھا مضمون کاظم علی خاں کا "تیغ تیز پر ایک نظر" کے عنوان سے ہے۔ اور آخری مضمون "غالب اور تذکرہ آفتاب عالم کے عنوان" سے ڈاکٹر شریف حسین کا ہے۔ یہ پانچوں مضامین غالب کی الگ الگ جہتیں پیش کرتے اہم مضامین ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets