aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
غالب بحیثیت شاعر ہی معروف نہیں ہیں بلکہ مراسلے کو مکالمہ بنانے والے مکتوب نگار کی حیثیت سے بھی اہم مقام رکھتے ہیں۔ غالب نے اپنے خطوط میں ایک نیاانداز اپنایا ہے، ان کے خطوط میں جہاں بے ساختگی ہے وہیں طنز و مزاح کی چاشنی بھی ہے۔ جس سے ہر خاص و عام یکساں محظوظ ہوتا ہے۔ زیر مطالعہ خطوط غالب کی پیروڈی ہے۔ جس کو انور سدید نے بعنوان "غالب کے نئے خطوط" تحریر کیا ہے۔جس کے متعلق وزیر آغا لکھتے ہیں:"میں نجومی تو نہیں ہوں مگر میرا خیال ہے کہ آپ کی یہ کتاب بہت پسند کی جائےگی۔ ممکن ہے آپ کی اور میری زندگی میں ایسا نہ ہو، کیونکہ اس میں بہت سے معاصرین زد میں آئے ہیں لیکن اس کے بعد یقینی طور پر ہمارے ہاں چھوٹی چھوٹی تحریفیں تو لکھی گئی ہیں،کتاب سائز کی یہ غالبا پہلی پیروڈی (تحریف)ہے۔" ان خطوط میں مصنف نے غالب کے انداز بیان کو اپنایا ہے۔ جس سے خطوط شگفتہ اور دلچسپ ہوگئے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets