aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب غالب پر ان مقالات کا مجموعہ ہے جسے اردو اور فارسی کے اسکالروں نے قلمبند کیا ہے، جنہیں اکابر کی حیثیت حاصل ہے۔ اس مجموعے میں سید حامد صاحب نے غالب کی فارسی غزل گوئی کے اہم پہلوؤں کی جانب توجہ دلائی ہے۔ دوسرا مضمون پروفیسر نذیر احمد صاحب کا ہے جو فارسی زبان و ادب میں سند کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس میں انہوں غالب کے بعض قصائد کا جائزہ لسانی سطح پر لیا ہے جس میں انہوں نے غالب کی کئی خود کی تراشیدہ تراکیب کا جائزہ لیا ہے۔ تیسرا مقالہ کمال صدیقی کا ہے جو انہوں نے سعادت علی صدیقی کے مجموعے 'غالب پر چند تحریریں' کے متعلق لکھا تھا اور اس میں انہوں غالب کا متنی جائزہ پیش کیا ہے جب کہ تیسرا مقالہ خود مرتب کا جس میں انہوں نے غالب کے خطوط میں ان عناصر کی نشاندہی کی جس میں غالب کی بذلہ سنجی اور ظرافت پائی جاتی ہے۔ یہ چاروں مقالات اپنی مثال آپ ہیں۔