Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : وحیدہ نسیم

اشاعت : 001

ناشر : اعتقاد پبلیشنگ ہاؤس، نئی دہلی

مقام اشاعت : دلی, انڈیا

سن اشاعت : 1977

زبان : Urdu

موضوعات : ناول, خواتین کی تحریریں

ذیلی زمرہ جات : ناول

صفحات : 614

معاون : سینٹرل لائبریری آف الہ آباد یونیورسٹی، الہ آباد

غم دل کہا نہ جائے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

وحیدہ نسیم نے عثمانیہ گرلز کالج حیدرآباد دکن سے 1951 میں نباتیات میں ایم ایس سی کیا اور 1952 میں پاکستان منتقل ہوگئیں۔ وہ نباتیاب کی تدریس کے شعبے سے وابستہ تھیں اور 1987 میں کراچی کے ایک کالج سے پرنسپل کی حیثیت سے ریٹائر ہوئی۔ وہ شاعرہ، ناول و افسانہ نگار اور محقق تھیں۔ اپنے زمانے کی بہت مشہور شاعرہ تھیں۔ ترقی پسند دور کے عروج کے زمانے میں شاعری شروع کی تھی۔ ان کی غزلیں اور نظمیں اپنے عہد کی مؤثر اور سچی تصویریں ہیں۔ ان کا ننہیال ہندوستاں کے مشہور قصبےکاکوری میں تھا۔ برسوں بعد جب وہ وہاں گئیں تب انھوں نے‘مرثیہ کارکوری’ لکھا۔ 
متعدد کتابوں کی مصنف ہیں: ’موج نسیم‘، ’نعت و سلام‘، ’مرثیہ کاکوری‘ (شاعری)۔ ’ناگ منی‘ ،’راج محل‘، ’رنگ محل‘ اور’دیپ‘ (افسانوی مجموعے)۔ ’اورنگ آباد: ’ملک عنبر سے اورنگ زیب تک‘، ’عورت اور اردو زبان‘ اور ’شاہان ہے تاج‘ (تنقید)۔ ’داستاں در داستاں‘، ’ساحل کی تمنا‘، ’غم دل کہا نہ جائے‘، ’شبو رانی‘، ’زخم حیات‘ (ناول)۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لئے کئی ڈرامے بھی تحریر کئے جبکہ ان کی ایک کہانی پر ناگ منی نامی فلم بھی بنائی گئی تھی۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے