aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
غیاث گدی اردو فکشن کا ایک بڑا نام ہے۔ انہوں نے کرشن چندر سے متاثر ہوکر افسانہ نگاری کا آغاز کیا ۔ زیر نظر کتاب مضامین کا مجموعہ ہے جس میں ان کی شخصیت، فنی کمالات کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ خاص طور پر غیاث گدی کے افسانے، قصے، افسانوں میں اسلوبیات ، فن ، افسانوں میں دانشوری، تخلیقی منظر نامے اور افسانہ نگاری میں انفرادیت پر تفصیلی بات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان سے کی گئی ایک گفتگو کا خلاصہ بلیغ انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔آخر میں ان کے کچھ خطوط بھی دیئے گئے ہیں جن سے ان کے طرز تحریر کا اندازہ مل سکتا ہے۔ کتاب کی ابتدا میں " تعارف" کے تحت ان کا مکمل بایو ڈاٹا پیش کردیا گیا ہے ۔ آگے ان کے بارے میں پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ زندگی انہیں ہر دم غم کی چادر میں لپیٹ کر رکھتی تھی۔ مگر ان کے بلند حوصلے انہیں کبھی شکست نہیں کھانے دیا۔
Read the author's other books here.
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets