aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ابتدا سے دور حاضر تک نہ صرف غزل کے ہئیت و اسلوب میں نمایاں فرق آیا ہے ،جہاں اس کے فارم و موضوعات میں بھی بہت حد تک تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں وہیں مستقبل میں بھی بہت کچھ بدلنے کے امکانات نظرآتے ہیں۔ زیر نظر کتاب "غزل کے جدید رجحانات"میں مختلف ادوار میں مختلف تحریکات و رجحانات کے تحت غزل میں آئی موضوعاتی ،اسلوبیاتی اور ہئتی تجربات کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا ہے۔ابتد امیں بیسویں صدی کی ابتدا میں غزل کے اہم رجحانات سے لے کر، ترقی پسند ،علامت نگاری، جدیدیت اور تجرباتی ،موضوعاتی سطح پر آئی تبدیلیوں کا مکمل جائزہ بھی موجودہے۔