aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
غزوہ وہ لشکر ہے جس میں رسول اللہ(ﷺ) بذات خودشامل ہوں، زیر نظر کتاب میں ان تمام غزوات کا تفصیلی تذکرہ ہے، جو عرب کے مشرکین کے ساتھ پیش آئے تھے، ان غزوات کے مطالعہ سے جہاں ایمان کو تقویت حاصل ہوتی ہے وہیں زندگی کے مختلف امور کو عمدہ طریقہ سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی رہنمائی ہوتی ہے، جب ہم غزوات کا مطالعہ کرتے ہیں تو دین کی فہم اور آپﷺ کی دفاعی حکمت عملی اور سپہ سالاری سے واقفیت ہوتی ہے، اور اس بات کا اندازہ ہوتا ہےکہ آپﷺ نے غزوات کے زمانے میں کفار مکہ کے ساتھ تعلقات ، تجارت اور خارجی امور کا منصوبہ کس طرح بنایا، موجودہ دور میں اس طرح کے غزوات کے مطالعہ سے موجودہ وقت میں امت مسلمہ کی زبوں حالی سے نکلنے کا راستہ تلاش کیا جاسکتا ہے۔