aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"غبار خاطر" ابوالکلام آزاد کے لکھے ہوئے ان خطوط کا مجموعہ ہے جو انھوں نے حبیب الرحمن خان شیروانی کو لکھے تھے۔ اس مجموعہ میں مولانا کے لکھے ہوئے چوبیس خطوط شامل ہیں۔ زیر نظر کتاب "غبار خاطر: ایک مطالعہ" قاسم محمد ابراہیم لکھی ہوئی تنقیدی کتاب ہے۔ اس کتاب میں مولانا آزاد کی زندگی کی کچھ جھلکیاں دکھائی گئی ہیں اس کے بعد غبار خاطر کی تاریخی و ثقافتی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔ کتاب میں شامل تیسرے مضمون میں مولانا آزاد اور ہندوستانی موسیقی پر بحث کی گئی ہے۔ غبار خاطر کا اخلاقی پہلو، قید خانے میں قیدیوں کی سرگرمیاں، اور آخر میں غبار خاطر پر تبصرہ پیش کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets