aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
علم موسیقی بھی ایک فن ہے ۔جو انسانی سرشت میں کیف و سرور کا باعث ہے۔موسیقی انسان کے ساتھ ہزاروں سال سے چلی آرہی ہے ۔بالفاظ دیگر موسیقی اور انسان کا ساتھ برسوں پرانا ہے ۔دیگر علوم کی طرح علم موسیقی بھی ریاضت ، مشقت اور توجہ چاہتا ہے۔ علم موسیقی کے موضوع پر مبنی کتاب "غنچہ راگ" موسیقی کے مختلف راگوں اور ان کےمخارج سے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے۔فن موسیقی کے متعلق مختلف سروں ، ان کے مخارج ،مختلف ساز کا استعمال وغیرہ کو کتاب ہذا میں مع تصاویر شامل کیا گیا ہے۔ یہ کتاب قدیم اور مختصر ہے لیکن فن موسیقی کے شائقین کے لیے مفید و کارآمد ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets